خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ مختص کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے یہ تنخواہ واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کے فنڈز میں امداد کے لیے وزیراعلی، وزراء اور سپیکر سمیت اراکین اسمبلی کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کے فنڈز میں ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے محکمہ فنانس نے 15 ستمبر کو ایک اعلامیہ بھی جاری کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومتی اراکین، اسمبلی سپیکر اور اپوزیشن ممبرز ستمبر کے مہینے کی تنخواہ سیلاب متاثرین فنڈز میں جمع ہو گی۔
مزید پڑھیں
-
خیبر پختونخوا کے اپوزیشن ارکان بھتے کی کالز سے پریشانNode ID: 700611