Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنسلٹینسی سیکٹر کی سعودائزیشن، ابشر پر نئے نمبر کا اندراج اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

سعودی نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے کنسلٹینسی سیکٹر کی سعودائزیشن، تیل کی پیداوار میں کمی کے اوپیک کے فیصلے، او آئی سی کی جانب سے اوپیک پلس کے فیصلے کی حمایت، سعودی شہریت کے لیے غلط بیانی پر قید وجرمانہ، پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی سعودی عرب کے سینما گھروں میں نمائش، سعودی عرب کی حوثی ملیشیا کو دہشت گرد قرار دینے کے مطالنے سمیت مختلف خبریں گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں موضوع بحث رہی۔  ذیل میں ملاحظہ کریں سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں:

سعودی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع، کنسلٹینسی سیکٹر کی سعودائزیشن کا فیصلہ 

سعودی عرب کی پانچ وزارتوں اور محکموں نے سعودی نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے مزید پیشوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ کیا ہے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے منگل کو کہا کہ’ وزارت خزانہ، فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف)، ملکی خام اشیا اور اخراجات میں بہتری کے ادارے کے تعاون سے کنسلٹینسی کے پیشے اور سیکٹر کی سعودائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

پرانا موبائل نمبر بند یا سِم گم ہو جائے تو ابشر پر نئے نمبر کا اندراج کیسے؟

سعودی عرب میں ابشر پلیٹ فارم نے موبائل نمبر تبدیل کرنے اور نیا موبائل نمبر درج کرانے کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ابشر پلیٹ فارم کی جانب سے بتایا گیا کہ ’اگر صارف کے پاس پرانا موبائل نمبر موجود ہے اور وہ اس کی مدد سے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے تو ایسی صورت میں پرانے نمبر سے ابشر پر اندراج کرایا جائے پھر ’معلومات المستخدم‘ (صارف کی معلومات) کے آپشن کا انتخاب کیا جائے۔‘

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے کو ملتوی کرنے کے منفی اثرات ہوتے: سعودی عرب

سعودی عرب نے امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ اوپیک پلس ممالک کی تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ ملتوی کرنے کے دنیا پر منفی اثرات ہوں گے۔

عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس حوالے سے وضاحت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مملکت نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ اپنی مسلسل مشاورت کے ذریعے واضح کیا کہ تمام معاشی تجزیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوپیک پلس کے فیصلے کو ایک ماہ کے لیے ملتوی کرنے کے، جیسا کہ تجویز کیا گیا ہے، منفی اقتصادی نتائج ہوں گے۔‘

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

مملکت میں طویل ترین بحری پل کا افتتاح 

ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ مملکت میں طویل ترین سمندری پل ’شوری‘ کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔ پل 3.3 کلو میٹرطویل ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق پل کی وجہ سے بحرہ احمر کا مغربی ساحل ، جزیرہ شوری سے جڑ گیا ہے۔ یہاں  پہلے مرحلے کے تحت تعمیر کیے جانے والے 16 ہوٹلوں میں سے آئندہ سال 11 ہوٹل قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ 

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

 او آئی سی کی اوپیک پلس کے فیصلے پر سعودی موقف کی حمایت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اوپیک پلس کی جانب سے تیل پیداوار کے کوٹے میں کمی کے فیصلے کے بعد جاری ہونے والے منفی بیانات کو مسترد کرنے والے سعودی موقف کی حمایت کر دی ہے۔ 

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

سعودی شہریت کے لیے غلط بیانی پر قید وجرمانہ

ادارہ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ سعودی شہریت حاصل کرنے کے لیے غلط بیانی سے کام لینا یا جعلی دستاویزات پیش کرنا جرم ہے جس پرقید اورجرمانے کی سزا مقرر ہے۔

سبق نیوز کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن کے ٹوئٹرپرانتباہی نوٹ کے ذریعے سعودی شہریت کے قانون کے حوالے سے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ سعودی شہریت حاصل کرنے کے لیے کسی قسم کی غلط معلومات فراہم کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سعودی عرب کے سینما گھروں میں

پاکستانی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' جدہ سمیت سعودی عرب کے دیگر شہروں کے سینما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

’اوپیک فیصلے کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے‘، عرب لیگ اور عرب پارلیمنٹ نے مخالفانہ بیانات مسترد کردیے

عرب لیگ نے بھی تیل پیداوار میں کمی سے متعلق اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد منفی بیان کو مسترد کیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عرب لیگ کے ترجمان جمال رشدی نے جمعے کو بیان میں کہا کہ’سعودی عرب کے خلاف بیانات کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ خالصتا اقتصادی فیصلے کو مکمل سیاسی رنگ دیا جارہا ہے۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

سلامتی کونسل حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دے، سعودی عرب کا پھر مطالبہ

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےحوثیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا پھر مطالبہ کیا ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ’یمن میں قیام امن کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے‘۔ 

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

 

شیئر: