Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں تخیلاتی پارک زون کا قیام

ریاض سیزن تھری میں 65 دن آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ فوٹو: عرب نیوز
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کا نیا تخیلاتی پارک زون نیٹ فلکس کے مقبول ترین شوز، ماڈلز اور مقبول فلموں کی نمائشوں کے ساتھ ساتھ دیگر تفریحی پروگرام پیش کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق اس تخیلاتی زون میں نایاب لگژری کاروں کے لیے ایک سیکشن کے علاوہ گاڑیوں میں جدید قسم کی ترمیم کر کے نمائش کی جائے گی جو الگ سیکشن میں موجود ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والوں کے لیے فلموں اور ٹی وی شوز کے سوئینرز کی ایک منفرد رینج رکھی جائے گی۔

بچوں کے لیے بہت سی دلچسپ  تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ فوٹو: عرب نیوز

بتایا گیا ہے کہ ریاض سیزن کا تیسرا ایڈیشن 21 اکتوبر سے منعقد کیا جا رہا ہے، اس سال کے ایونٹ آنے والوں کو بہت بڑے پیمانے پر تفریحی پروگرام پیش کیے جائیں گے جن میں 8500 سے زیادہ مختلف سرگرمیوں ہوں گی۔
ریاض میں ہونے والے نئے سیزن تھری میں 15 زونز شامل ہوں گےان میں بولیورڈ ورلڈ، بلیوارڈ ریاض سٹی، ونٹر ونڈر لینڈ، المربا، سکائی ریاض، ویا ریاض، ریاض چڑیا گھر، لٹل ریاض، دی گرووز، امیجینیشن پارک، السویدی پارک، سوق الزیل، قریت زمان، فین فیسٹیول اور ریاض محاذ شامل ہیں۔

فلموں اور ٹی وی شوز کے سوئینرز کی منفرد رینج رکھی جائے گی۔ فوٹو: عرب نیوز

ریاض سیزن میں 65 دن آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا اس کے علاوہ مختلف قسم کے سعودی اور عرب ڈرامے، کنسرٹ، مقامی اور بین الاقوامی نمائشیں جن میں موبائل فونز، پرفیوم اور کھیلوں کے مختلف آلات کی دکانیں شامل ہوں گی، نیز خاندانوں، افراد اور بچوں کے لیے بہت سی دلچسپ تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔
 

شیئر: