Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ کی ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت

ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کی دوڑ میں کوریا، اٹلی اور یوکرین شامل ہیں۔ فوٹو: ٹوئٹر
جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا نے دورہ سعودی عرب کے بعد جاری کردہ بیان میں مملکت کی جانب سے ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے دی جانے والی بولی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کرنے کی سعودی عرب کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صدر راما فوسا نے  کہا ہے کہ سعودی عرب بہترین جدید صلاحیتوں اور تجربے کے ساتھ عالمی ایونٹ کا انعقاد کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال اکتوبر میں ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے اپنی بولی جمع کرائی تھی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے عالمی ایونٹ کی بین الاقوامی تنظیم بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز (بی آئی ای) کو اس سلسلے میں ایک خط بھیجا گیا تھا۔
 سعودی عرب کو اگر اس عالمی تقریب کی میزبانی کے لیے منتخب کر لیا جاتا ہے تو  سعودی اتھارٹی کا منصوبہ ہے کہ  ریاض اور دیگر شہروں کو عالمی ثقافت، رابطے اور موسمی حالات کا سامنا کرنے کے لیے عالمی
معیار کے مطابق بنانے کی مکمل تیاریوں کا ارادہ رکھتا ہے۔

چین، فرانس، ترکی سمیت دیگر ممالک اور تنظیموں نے مملکت کی حمایت کی ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

قبل ازیں سعودی عرب کی میزبانی کے لیے چین، فرانس، ترکی، یونان، آرمینیا، کیوبا سمیت درجنوں دیگر افریقی ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم کے علاوہ دنیا کے 60 سے زائد ممالک اور تنظیموں نے ورلڈ ایکسپو 2030 کی بولی میں حصہ لینے کی نمایاں طور پر حمایت کی ہے۔
ورلڈ ایکسپو 2030 کے انعقاد کی  میزبانی کے لیے سعودی عرب کے علاوہ کوریا، اٹلی اور یوکرین بھی خواہش مند ہیں۔
 

شیئر: