مانٹریال ..... یہاں ان دنوں ایک وڈیو نے اچھی خاصی شہرت حاصل کرلی ہے۔ جس میں ایک بچے کو رینگنا سکھانے کیلئے سین اور سمانتھا نامی جوڑے نے انتہائی غیر روایتی طریقہ اختیار کیا اور اسے انتہائی لذیذ قسم کے پیزا کھلائے اور پھر پیزا دکھا کر گھٹنوں کے بل چلنے پر آمادہ کیا اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے۔ جس بچے کو دونوں میاں بیوی نے اس طرح چلنا سکھایا وہ اب اسکا عادی ہوچکا ہے اور جب تک اسے لذیذ پیزاکا ٹکڑا نہیں دکھایا جاتا وہ اپنی جگہ سے ہلنے کا نام نہیں لیتا مگر کیا یہ بچوں کو گھٹنوں کے بل چلنے کے قابل بنانے کا درست طریقہ ہے یا نہیں۔ بہت سے ماہرین اطفال نے اس طریقے سے اتفاق نہیں کیا ا ور کہا ہے کہ بات پیزاکی نہیں بلکہ بات اس لالچ کی ہے جو والدین جانے انجانے اپنے ننھے بچوں کی نفسیات میں شامل کردیتے ہیں اور پھر بچہ لالچی ہوکر رہ جاتا ہے۔ جس سے آئندہ زندگی میں اسے اچھا خاصا نقصان پہنچتا ہے۔بچے کی عمر9ماہ بتائی جاتی ہے۔