Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریسر ریما جفالی کی انٹرنیشنل چیمپیئن شپ میں ایک اور کامیابی

ریما جفالی سیزن 4 میں بھی شرکت کر چکی ہیں ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی پہلی خاتون ریسنگ ڈرائیور اور ذیبہ موٹرسپورٹ کی بانی اور ریما جفالی انٹرنیشنل جی ٹی اوپن پروام چیمپیئن شپ میں اپنی ٹیم کے رنر اپ آنے پر بہت خوش ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سرکٹ ڈی بارسلونا کاتالونیا میں لیڈ ڈرائیور ریما جفالی اور ان کے ساتھی ایڈم کرسٹوڈولو ذیبہ موٹرسپورٹ کو تیسری پوزیشن اور چیمپیئن شپ میں چھٹے کلاس پوڈیم پر لے گئے۔
سعودی ریسر ریما جفالی نے اسے ’ایک شاندار کارنامہ‘ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’کیا ریس تھی، یہ کل کی طرح محسوس ہوتا ہے جب ہم نے یہ سفر شروع کیا اور مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ ذیبہ موٹرسپورٹ کا پہلا سیزن مکمل ہو گیا ہے۔‘
ریسنگ ڈرائیور ریما جفالی نے کہا کہ ’اس سیزن میں ہم نے جن مختلف چیلنجز کا سامنا کیا ہے ان کے پیش نظر پرو ام چیمپیئن شپ میں رنر اپ رہنا ایک شاندار کامیابی ہے۔ یہ ہر ریس سے پہلے اور بعد میں پردے کے پیچھے ہونے والی محنت کو ظاہر کرتا ہے مجھے سب پر بہت فخر ہے۔‘
اس ریس کا نتیجہ جو کہ ریس ون میں تیسرے نمبر پر آنے کے 24 گھنٹے بعد آیا کا مطلب ہے کہ وہ 57 پوائنٹس کے ساتھ کلاس میں مجموعی طور پر دوسرے اور مقابلے میں چھٹے نمبر پر رہے۔
ابتدائی ریس میں پوڈیم ختم کرنے کے بعد، کرسٹوڈولو نے کوالیفائنگ کو آگے بڑھایا اور 1:44.385 لیپ ٹائم کے ساتھ گرڈ پر مسابقتی ساتواں لیپ حاصل کیا۔
انہوں نے 60 منٹ کی ریس شروع کی لیکن بینجمن ہائٹس کی #63 اوریگون ٹیم لیمبورگینی کے ساتھ ابتدائی ڈیول کے بعد اوپننگ لیپ میں آٹھویں نمبر پر آ گئے۔

ریما جفالی وام چیمپئن شپ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر خوش ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

ریما جفالی نے کہا کہ ’ایڈم (کرسٹوڈولو) نے کوالیفائنگ میں بہت اچھا پرفارم کیا اور ہمیں پوڈیم میں ڈالنے کے لیے زبردست کوشش کی۔ ایک فوری سٹاپ کے ساتھ، ہم ٹاپ تھری میں کودنے میں کامیاب ہو گئے۔‘
واضح رہے کہ ریما جفالی بچپن سے ہی کھیلوں کی طرف راغب تھیں۔ انہیں جلد کاروں کا شوق ہو گیا تھا اور وہ چھوٹی عمر سے ہی مختلف کار مینوفیکچرز کا نام لے سکتی تھیں۔
تعلیم حاصل کرنے کے لیے بوسٹن منتقل ہونے کے بعد انہوں نے ڈرائیونگ شروع کی جو سعودی عرب میں غیر قانونی تھی اور انہیں فارمولہ ون سے لگاؤ ہوگیا تھا۔
سعودی خاتون ڈرائیور ریما جفالی نے ریاض کے مضافاتی مقام الدرعیہ میں فارمولا ای کی ’گراں پری چیمپئن شپ‘ ریس میں شرکت کر کے پہلی سعودی خاتون ریسر کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی تھی۔
جدہ میں پیدا ہونے والی 27 سالہ ریما جفالی اس سے قبل فارمولا ریس سیزن 4 میں شرکت کر چکی ہیں۔

شیئر: