اپوہ .. اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے ملائیشیا، برطانیہ نے جاپان اور ہندنے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ ملائیشیا کے شہر اپوہ میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے دن عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے ملائیشیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں برطانیہ نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں5 گول سے ہرایا تیسرے میچ میں ہندنے نیوزی لینڈ کو 3-0 سے ہر ادیا۔