Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ، مسجد الحرام میں شجرکاری انشیٹو کا افتتاح

مکہ مکرمہ کے ماحول کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ (فوٹو: حرمین شریفین انتظامیہ ویب سائٹ)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے پیر کو مسجد الحرام میں شجرکاری انشیٹو کا افتتاح کردیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ مسجد الحرام  میں پائدار بنیادوں پر صاف ستھری ہوا کا بندوبست کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انتظامیہ چاہتی ہے  کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹا جائے اور صاف ستھری توانائی پر انحصار کیا جائے۔ حرم شریف کے صحنوں میں سبزہ زاروں سے زائرین لطف اندوز ہوں۔ 

جدید ترین ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے گا (فوٹو: حرمین شریفین انتظامیہ ویب سائٹ)

ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ مسجد الحرام کے صحنوں میں شجرکاری کے انتظامات کا جائزہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ طے کیا گیا ہے کہ 3 اہم مقامات پر سبزہ زاروں کا اہتمام کیا جائے گا۔ کنکریٹ کی خارجی دیواروں، جنوبی صحن اور پلوں کے بعض ستونوں پر سبزے کا اہتمام ہوگا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔ 
یاد رہے کہ زرعی نظام نے بڑی ترقی کرلی ہے ایسے پودوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جن کی نشوونما کے لیے معمولی آبپاشی کافی ہوتی ہے۔ ان کی نشوونما کو تکنیکی طریقے سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ انہیں کھاد دینے کا بھی خصوصی نظام دریافت کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ کے ماحول کو مدنظر رکھ کر ایسے پودوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں ان کی نشوونما آسانی سے ہوسکے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: