مقبول ترین میسجنگ سروس واٹس ایپ دو گھنٹے ڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہو گئی ہے۔
منگل کی دوپہر کو پاکستان، انڈیا اور برطانیہ سمیت جنوبی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے کئی ممالک میں صارفین کی جانب سے واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے اور موصول ہونے میں شکایات سامنے آئی تھیں۔
صارفین کو واٹس ایپ پر نہ ذاتی پیغامات موصول ہو رہے تھے اور نہ گروپس میں بھجوا سک رہے تھے۔
مزید پڑھیں
-
دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس متاثر، ہیلو یہاں کوئی ہے؟Node ID: 685226
-
پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ’ڈیٹا نیٹ ورک میں مسئلہ ہے‘Node ID: 693786
-
سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ میں تعطلNode ID: 712021
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے ترجمان نے کہا تھا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ کچھ لوگوں کو پیغامات بھجوانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم واٹس ایپ کی سروس جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
ویب سائٹس ڈاؤن یعنی متاثر ہونے پر مسلسل نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے سے لاکھوں کی تعداد میں صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیائی ممالک کے صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔
واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کے بعد سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
بیلا چائے نامی ایک صارف نے انڈین فلم کا سین شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب بھاگ بھاگ کر ٹوئٹر کا رخ کر رہے ہیں کہ کیا واقعی واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہے۔
People Coming to Twitter to see if WhatsApp is down#WhatsappDown pic.twitter.com/eGi25KiQhU
— Bella Ciao (Chai) (@punjabiii_munda) October 25, 2022
صارف پال ابراہم نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹوئٹر پر تصدیق کرنے کے بعد انہیں سکون آ گیا ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔
Feeling relaxed after confirming from Twitter that I’m not alone #WhatsApp pic.twitter.com/aUSiBA44KG
— Paul Abraham (@Sir_abraham2) October 25, 2022
صارف طہٰ شیخ نے لکھا کہ وہ 23 ویں مرتبہ اپنا فون آن آف کر چکے ہیں اور اب ٹوئٹر پر آ کر معلوم ہوا کہ واٹس ایپ ہی ڈاؤن ہے۔
Me after refreshing my airplane mode and restarting my phone 23rd time and I came on Twitter to see that WhatsApp is down #WhatsApp #whatsappdown pic.twitter.com/zYrT0WHpuZ
— Taha sheikh (@TahaShe93133716) October 25, 2022
اولاکس نامی صارف نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’جب واٹس ایپ دل توڑتا ہے تو تمام نظریں ٹوئٹر کی طرف ہوتی ہیں۔‘
Everyone looking up to Twitter. When #WhatsApp finally break their heart pic.twitter.com/Hxpv2rOcdX
— OLAMIPOSI (@OlarxBillion) October 25, 2022