روپے کی قدر پھر گرنے لگی:26 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
بدھ 26 اکتوبر 2022 15:39
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی جب کہ امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بدھ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ ایکسچینج رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 95 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 219.73 روپے سے بڑھ کر 220.68 روپے ہو گئی۔
سعودی ریال کی قیمت 58.69، اماراتی درہم 60، کویتی دینار 712.96، عمانی ریال 573.14، بحرینی دینار 585.20 اور قطری ریال کی قدر 60.61 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 255.42 اور یورو کی شرح تبادلہ 221.36 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 221.5 اور قیمت فروخت 223.7 جب کہ سعودی ریال قیمت خرید 58.75 اور قیمت فروخت 59.3 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اماراتی درہم کی قیمت خرید 62 اور قیمت فروخت 62.6 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 254.75 اور قیمت فروخت 257 روپے ریکارڈ کی گئی۔