Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں شادی کے چار گھنٹے بعد دولہا کی ہلاکت

کچن میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے دولہا شدید زخمی ہوا تھا ( فوٹو ٹوئٹر)
مصر میں شادی کے محض چار گھنٹے بعد دولہا کی ہلاکت کے المناک واقعے پرعلاقے کے لوگ افسردہ ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مصری سیکیورٹی فورس نے بتایا کہ’ قنا کمشنری کی نقادۃ تحصیل کے ہسپتال میں ایک زخمی نوجوان کو لایا گیا۔ گھر میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے نوجوان کا پورا جسم زخموں سے چور تھا‘۔ 
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ’ شادی کی تقریب ختم ہونے پر دولہا اور دلہن گھر پہنچے تھے۔ کچن میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے دولہا شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ پیرکو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا‘۔
پولیس کا کہنا ہے کہ’ تحقیقات مکمل ہونے پر کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: