Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ماہرین کا کارنامہ، سولر وائی فائی سسٹم متعارف

نئے سسٹم کو ’صبح کی کھڑکیاں‘ کا نام دیا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
 سعودی سائنسدانوں نے سورج کی شعاعوں سے نیا وائی فائی تیار کیا ہے۔ جسے (نوافذ سحریہ) ’صبح کی کھڑکی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا کی منتقلی میں روایتی نیٹ ورک سے کہیں زیادہ تیز رفتار اور کم لاگت والا وائی فائی سسٹم ہے۔ 
IEEE Photonics میگزین نے  اس حوالے سے سعودی سائنسدانوں کا مفصل مضمون شائع کیا ہے۔ نئی سعودی ایجاد ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ مستقبل میں اس سے سپیشل سمارٹ گلاس کی کھڑکیوں کے ذریعے رہائشی عمارتوں اور کاروباری مراکز میں استفادہ کیا جائے گا۔  
سپیشل سمارٹ گلاس کھڑکیاں سورج کی کرنوں کو لاسلکی ڈیٹا مختلف قسم کے الیکٹرانک آلات میں منتقل کرنے کے لیے  روایتی وائی فائی نیٹ ورک کی جگہ لے لیں گی۔ 

نیاسسٹم ڈیٹا کی منتقلی کے حوالے سے روایتی نظام سے کہیں زیادہ طاقت ورہے(فوٹو: ٹوئٹر)

اس سے سورج غروب ہونے کے بعد بھی توانائی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے گا۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی ایجاد کی بدولت توانائی کم خرچ ہو گی جبکہ ڈیٹا کی منتقلی زیادہ تیزی اور آسانی سے ہو گی۔ یہ ایجاد ماحول دوست بھی ہو گی۔ 
سعودی سائنسداں ایجاد کے پہلے ماڈل کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے عملی شکل دینے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ابتدائی نتائج سے آگے بڑھ کر ڈیٹا کی شرح بڑھانے پر بھی ریسرچ کررہے ہیں۔ 

شیئر: