لکھنو-----یوپی میں پٹرول پمپ کے مالکان کی ہڑتال منگل12بجے ختم ہوگئی اور پٹرول ملنا شروع ہوگیا واضح ہوکہ پٹرول پمپ کی مشینوں میں کائیکروچپ ڈیوائس لگا کر تیل چوری کرنے کے واقعہ پر قانونی کارروائی سے پٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیر کی شب ہڑتال کا اعلان کردیا اور پٹرول پمپوں پر ہڑتال کے نوٹس چسپا ںکردیئے گئےتھے رات دیر گئے اچانک ہڑتال سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔منگل کی صبح پٹرولیم ایسوسی ایشن نے ڈپٹی سی ایم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ڈی ایم کے ترجمان نے پٹرول پمپ کے مالکان کو یقین دلایا کہ جس جس یونٹ میں ڈیوائس لگی ہوئی ملے گی اسے ہی سربمہر کیا جائیگا۔اس کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا-