Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش سے وابستگی اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر شہری کو 20سال قید کی سزا

ریاض: سعودی عدالت نے شدت پسند تنظیم داعش سے وابستگی ، ریاست مخالف سرگرمی اور مملکت کے حکام وعلماء کی ہرزہ سرائی کاالزام ثابت ہونے پر ایک شہری کو 20سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عکاظ اخبار کی تفصیلات کے مطابق شدت پسند شہری نے اپنا تحریکی نام ’’ابوجلباخ‘‘ رکھا ہوا تھا۔ وہ دھماکہ خیز مواد تیار کرنے میں ماہر مانا جاتا ہے۔ اس نے داعش سے وابستگی کے بعد منحرف سوچ اپنالی اور سعودی حکام اور علماء کی علانیہ ہرزہ سرائی کرنے لگا۔ شدت پسند عناصر کو پناہ دیتا رہا اور مفرور دہشت گروں کو دھماکہ خیز مواد فراہم کرتا تھا۔ اس نے جنگی تربیت حاصل کرنے کے لئے شام کا غیر قانونی طور پر سفر کیا تھا۔ تخریبی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لئے یمن جانے کی کوشش کی۔ دہشت گرد سماجی ویب سائٹ ٹیلیگرام پر ریاست مخالف مواد کی اشاعت کرتا تھا۔ تمام الزامات ثابت ہونے پر اسے 20سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور رہائی پانے کے بعد اتنے ہی عرصے کے لئے سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: