Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: سیمی فائنل کی تصویری جھلکیاں

اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کی فیلڈنگ نہایت خراب رہی (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا کر 13 برس بعد فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

پاکستان نے 153 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کی جیت میں بنیادی کردار ادا کیا۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان نے پہلے اوور کی پہلی گینگ پر چوکا لگا کر بتا دیا کہ آج وہ دفاعی نہیں بلکہ جارحانہ انداز میں کھیلیں گے۔

بابر اور رضوان کے درمیان ٹی20 انٹرنینشل کی نویں 100 رنز کی شراکت داری بنی۔

دونوں اوپنرز نے چوکوں کی برسات کر دی اور نیوزی لینڈ کی بولنگ کو دیوار سے لگا دیا۔

بابر اعظم نے 38 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔

اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کی فیلڈنگ نہایت خراب رہی۔

شاہین شاہ آفریدی کا پہلا اوور نہایت سنسنی خیز رہا اور اس میچ میں انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اتوار کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگا۔

شیئر: