سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں جمہوریہ گیمبیا کے وزیر خارجہ دواودا جالو نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ تعاون کے تعلقات جائزہ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے پہلووں کی سپورٹ اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں دونوں ممالک کے مفادادت کے لیے مشترکہ تعاون تیز کرنے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈرسیکریٹری برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹرعبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔