کابل...افغان دارالحکومت کابل میں بدھ کی صبح امریکی سفارت خانے کے قریب نیٹو فورسز کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ مرنے والے عام شہری بتائے جاتے ہیں۔3 امریکی اہلکار زخمی ہوئے ۔حملہ نیٹو کی بکتر بند گاڑی پر کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔ کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب افغان طالبان نے آپریشن منصوری کے نام سے کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔دریں اثناءاقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں رواں سال موسم سرما کے2 ماہ کے دوران طالبان کے حملوں میں 807 افغان فوجی ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہلاکت خیز جنگ جاری ہے۔ افغان فورسز کی ہلاکتوں میں حیران کن حد تک اضافہ ہوا ہے۔