Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا ایپ : ’پرمٹ‘ کی ری شیڈولنگ کی سہولت

اس سے قبل پرمٹ میں دن اور وقت تبدیل نہیں کیاجاسکتا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
توکلنا ایپ کے ذریعے جاری پرمٹ کو ری شیڈول کرنے کا طریقہ جاری کردیا گیا۔ قبل ازیں حاصل کیے جانے والے پرمٹ کو استعمال نہ کرنے پروہ کینسل ہوجاتے تھے۔
اخبار 24 نے توکلنا ایپ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایت کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ’المناسک‘ گیٹ کے ذریعے عمرہ اورمسجد نبوی الشریف میں ’ روضہ رسول ﷺ ‘ پرسلام پیش کرنے اور ’ریاض الجنہ‘ میں نوافل ادا کرنے کے لیے پرمٹ کے اجرا اورتبدیلی مرحلے کومزید آسان بنایا گیا ہے۔
نئی سہولت کے اجرا سے قبل جاری کیے جانے والے پرمٹ میں تاریخ اور وقت تبدیل نہیں کیاجاسکتا تھا بلکہ انہیں وقت مقررہ سے کم از کم 4 گھنٹے قبل کینسل کرانا ہوتا تھا۔
کینسل کرانے کے بعد نیا پرمٹ جاری کرایا جاتا تھا۔ جاری شدہ پرمٹ کے دن اوروقت میں تبدیلی کے لیے مناسک گیٹ کے ذریعے پرمٹ کے آپشن کو کلک کریں جس کے بعد اس پرمٹ کا انتخاب کریں جو جاری کیا گیا تھا۔
جاری شدہ پرمٹ کا انتخاب کرنے کے بعد ’مزید‘ کے آپشن کے ذریعے پرمٹ کے ری شیڈولنگ کی جاسکتی ہے۔ پرمٹ میں دن اوروقت کی تبدیلی کے بعد اسے کنفرم کیاجائے۔

شیئر: