وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے جمعے کی رات اے ایف آئی سی راولپنڈی سے آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’وہ خیریت سے اور بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں‘۔
وفاقی وزیر داخلہ کو معمول کے چیک اپ کے لیے اے ایف آئی سی راولپنڈی میں داخل کیا گیا تھا۔ ہسپتال کے آپریشن تھیٹرمیں موجود گی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہوں نے آڈیو پیغام جاری کیا۔
مزید پڑھیں
رانا ثنا اللہ نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں تمام دوستوں، بھائیوں اور بہنوں سے جو آپریشن تھیٹر کی میری تصویر دیکھ کر تھوڑا پینک یا پریشان ہو رہے ہیں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ بالکل خیریت سے اور ٹھیک ٹھاک ہوں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’ بیس سال پہلے 2004 میں ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ اس لیے اب دوسرے یا تیسرے سال چھوٹا پروسیجر اورجنرل چیک اپ ضروری ہوتا ہے‘۔
’اس سال اس مقصد کے لیے دو تین مرتبہ ہسپتال آیا تھا۔ ڈاکٹروں نے بہت اچھے طریقے سے سٹیٹ آف دی آرٹ میرا چیک اپ کیا اور ایک چھوٹا سا پروسیجر جو ڈاکٹروں کی نظر میں ضروری تھا‘ کیا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’اب روبصحت ہوں کل یا پرسوں مجھے ہسپتال سے جانے کی اجازت مل جائے گی اور میں آپ کے درمیان ہوں گا‘۔ بہت شکریہ۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں سے رابطہ کرکے انہیں نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔
انہوں نے وزیر داخلہ کے روبہ صحت ہونے پراطمینان کا اظہار بھی کیا۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ معمول کے طبی معائنے کے لئے عسکری ادارہ برائے امراض قلب (اے ایف آئی سی) راولپنڈی گئے تھے۔ اُن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں۔ 18 سال قبل 2004 میں رانا صاحب کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 11, 2022