اکتوبر کے دوران انڈے، مرغی، دودھ اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ
تقریبات،شادی بیاہ کے اخراجات، ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹ کی رہائش میں اضافہ دیکھا گیا( فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ ’اکتوبر2021 کے مقابلے میں رواں سال اکتوبر کے دوران مقامی آلو، انڈے، فروزن مرغی، درآمدی فروزن مرغی، ٹیٹرا پیک ملک، پاؤڈردودھ اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا‘۔
اخبار 24 کے مطابق محمہ شماریات نے اکتوبر2021 کے مقابلے میں رواں سال اکتوبر کے دوران سب سے سستی اور مہنگی اشیا اور خدمات کے اوسط نرخوں کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ’ امریکی الائچی، انڈین الائچی، گوبھی، افریقی لیمون کی قیمتیں کم رہی ہیں‘۔
’تقریبات اور شادی بیاہ کے اخراجات، ٹائیڈ، ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹ میں رہائش، موبل آئل اور جنرل فزیشن کی معائنہ فیس میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ گاڑیوں کے مکینک کا معاوضہ کم ہوا ہے‘۔
محکمہ شماریات نے اپنی فہرست میں دس زمرے شامل کیے ہیں۔ ان میں کھانے پینے کی اشیا، تمباکو، ملبوسات، تعمیراتی سامان، صفائی میں کام آنے والی اشیا، صحت، نجی ٹرانسپورٹ، چارہ، زندہ جانور، ہوٹل، فرنشڈ اپارٹمنٹ اور مختلف نجی اشیا و خدمات شامل ہیں۔