قانون کے مطابق بغیراجازت درندے پالنا منع ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جنگلی حیات کی افزائش کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ مقامی شہری کے فارم ہاؤس سے چار شیر سیکیورٹی اہلکاروں کے تعاون سے سپیشل ادارے کے حوالے کردیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق القصیم پولیس کا کہنا ہے کہ الشقہ تحصیل کے ایک زرعی فارم کے بارے میں رپورٹ ملی تھی کہ وہاں ایک شہری شوقیہ طورپر درندے پالے ہوئے ہے۔ معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ فارم ہاؤس میں 4 شیر پالے ہوئے تھا۔
جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز نے القصیم پولیس کے تعاون سے فارم ہاؤس کے مالک سعودی شہری کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں درندوں سے متعلق مقرر قانون کے بموجب کسی بھی شخص کو وہ مقامی شہری ہو یا غیر ملکی گھروں یا فارم ہاؤس میں درندے پالنے کی اجازت نہیں۔ اس سے متعلقہ شخص کی جان کو بھی خطرہ لاحق رہتا ہے۔ سعودی حکومت اس قسم کے مقامات سے پکڑے جانے والے درندوں کی حفاظت کے لیے سپیشل سینٹر قائم کیے ہوئے ہے۔