Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ مشعل ، بانی مملکت کے 14ویں صاحبزادے تھے

91سال کی عمر پائی،بیعہ کونسل کی سربراہی سمیت متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے 
 
 
ریاض: شہزادہ مشعل بن عبد العزیز آج بدھ کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔شہزادہ مشعل’’ ہیئۃ البیعہ‘‘ یعنی بیعہ کونسل کے سربراہ تھے۔وہ 5ستمبر1926ئ کو ریاض میں پیدا ہوئے۔ شاہ عبد العزیز کے 14ویں بیٹے تھے۔ ان کی والدہ شہزادی شہیدہ تھیں۔ شاہ عبد العزیز نے انہیں 1364ھ نائب وزیر دفاع مقرر کیا تھا بعد ازاں 1370ھ وزیر دفاع مقرر کئے گئے۔ جب شاہ فہد وزیر تعلیم تھے ، اس زمانے میں شہزادہ مشعل کو نائب وزیر تعلیم مقرر کیا گیا تھا۔ اس وقت وزارت تعلیم کا نام’’وزارۃ المعارف‘‘ تھا۔ 1382ھ میں مختصر عرصے کے لئے انہیں دوبارہ وزیر دفاع مقرر کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں مکہ مکرمہ کا گورنر مقرر کیا گیا۔ شاہ خالد نے 1389ھ میں انہیں سیاحت بورڈ کا سرابراہ مقرر کیا۔ وہ اس منصب پر1414ھ تک فائز رہے۔ بعد ازاںشاہ فہد نے انہیں اپنا مشیر خاص مقررکیا ۔ 1426ھ میں انہوں نے منصب سنبھالنے سے معذرت کی اور نجی زندگی کے لئے خود کو فارغ کردیا۔حکومتی مناصب سے فارغ ہونے کے بعد شہزادہ مشعل نے اپنا ذاتی کاروبارکیا اور شعلہ ہولڈنگ گروپ قائم کیا۔ اس کے ساتھ وہ پایونیئر ہولڈنگ گروپ کے چیئرمین بھی رہے۔ بعد ازاں شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے انہیں10دسمبر2007ئ کو ’’ہیئۃ البیعہ‘‘ کا سربراہ مقرر کیا۔  
 

شیئر: