Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر: ایئرپورٹ میں ای گیٹ کی تعداد میں اضافہ

دوحہ: حمد انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں مسافروں کی سہولت کے لئے ای گیٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ میں ایئرپورٹ کے محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ کرنل محمد راشد المزروعی نے مقامی اخبار العرب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے لئے 40اور جانے والے مسافروں کے لئے 40ای گیٹ نصب کئے جائیں گے۔ اس وقت ایئرپورٹ میں آنے والے مسافروں کے لئے 20اور جانے والے مسافروں کے لئے 21گیٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال رواں کے پہلے 4مہینوں میں 8لاکھ65ہزار مسافروں نے ای گیٹ کے ذریعہ سفر کیا تھا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: