گذشتہ کئی دنوں سے چین کی ایک ویڈیو زیرِبحث ہے جس میں سینکڑوں بھیڑوں کو ایک دائرے میں مسلسل چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شمالی چین کے علاقے منگولیا میں موجود ان بھیڑوں کی مخصوص چال کی وجہ کیا ہے؟ اس بارے میں مختلف طرح کی آراء سامنے آ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں طویق پہاڑ پر بھیڑیوں کا مٹر گشت، ویڈیو وائرلNode ID: 677596
جریدے ’سبق‘ نے انگلینڈ کی یونیورسٹی آف ہارٹپوری کے شعبہ زراعت کے پروفیسر میٹ بل کی جانب سے پیش کی گئی ایک توجیہہ رپورٹ کی ہے۔
برطانوی پروفیسر کا کہنا ہے کہ ’شاید بہت طویل دورانیے کے لیے ان بھیڑوں کو فارم کے اندر رہنا پڑا ہو اس لیے وہ اس قسم کی (سٹیریوٹیپیکل) حرکت پر مجبور ہوئیں۔ وہ محدود احاطے میں بند ہونے کی وجہ سے دائروی حرکت کرنے لگیں۔‘
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھیڑ چونکہ ریوڑ کی شکل میں رہنے والا جانور ہے اور یہ وہی کرتی ہے جو ریوڑ کی دوسری بھیڑیں کرتی ہیں۔
’روس ٹوڈے‘ نے مرک ویٹنری مینوئل کے حوالے سے لکھا کہ ’بھیڑوں کے ہاں ہرڈ مینٹیلیٹی یعنی گروپ یا ریوڑ والی نفسیات پائی جاتی ہیں اور ان کی نقل و حرکت اسی حساب سے ہوتی ہے۔‘
بھیڑیں درندوں اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے مجموعے کی صورت میں حرکت کرتی ہیں۔
The great sheep mystery! Hundreds of sheep walk in a circle for over 10 days in N China's Inner Mongolia. The sheep are healthy and the reason for the weird behavior is still a mystery. pic.twitter.com/8Jg7yOPmGK
— People's Daily, China (@PDChina) November 16, 2022