Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی سکے ٹوٹنے لگے

  لندن..... برطانوی سکے اپنی دیرپا صلاحیت ، مضبوطی اور خوبصورتی کے لئے دنیا بھر میں مقبول رہے ہیں۔ کسی زمانے میں یہ بات تسلیم کرلی گئی تھی کہ برطانوی ٹکسالوں کے ڈھلے سکوں کو مروڑنا ، توڑنا یا بد شکل کرنا ممکن ہی نہیں ہے مگر اب ای بے پر مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی نے انکشاف کیاہے کہ اسی برطانوی ٹکسا ل میں جہاں مضبوط سکے ڈھلتے رہے ہیں بعض سکے ٹکسال کے کاریگروں کی غفلت کی وجہ سے یا کسی فنی خرابی سے اپنی ممکنہ مدت سلامتی پوری نہیں کرسکے اور بدہئیت ہوگئے۔ ایسے سکے بالعموم ایک پونڈ مالیت کے ہیں مگر بعض طلائی سکے بھی بدہئیت پائے گئے ہیں۔ عجیب و غریب اور بدہئیت ہونے کی وجہ سے یہ سکے نوادرات کے شائقین کیلئے بڑی کشش رکھتے ہیں اور وہ اسے ہر حال میں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ خریداروں کے اسی شوق کی وجہ سے ای بے والوں نے ایسے مسخ شدہ سکوں کی فروخت شروع کردی ہے مگر یہاں ایک پونڈ مالیت کے سکے 100پونڈ مالیت میں فروخت ہورہے ہیں۔

شیئر: