Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی بسوں کا رنگ تبدیل کیا جائیگا

برطانیہ کی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک عرصے سے سرخ رنگ کی بسیں عام ہیں اور یہ اتنی عام ہیں کہ نئی نسل انہیں دیکھ کر عجیب پریشانی میں مبتلا رہتی ہے اور بوریت کا اظہار کرتی ہے۔ ایسے لوگ اپنی عمر کے تقاضوں کے پیش نظر ہر چیز کو رنگ برنگی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ بہت سے ٹرانسپورٹرز کی بھی یہی خواہش ہے کہ بسوں کا پرانا رنگ بدلا جائے۔ اب حکام نے روایتی سرخ بسوں کو نیا ر نگ و روغن سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور رنگوں کی تبدیلی کے بعد یہ بسیں ٹیوب نما روٹ سے آمد ورفت کرینگی۔ جس سے شہریوں کو بہت خاص فائدہ ہوگا۔ خیال ہے کہ اسکی کھڑکیاں بھی نسبتاً کشادہ کردی جائیں گی جس کی وجہ سے ان میں بیٹھے افراد شہر کا بہتر طور نظارہ کرسکیں گے اور سیاحوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ رنگوں کی تبدیلی کے پہلے مرحلے میں 60بسوں کا انتخاب کیا گیا ہے جنکی شکل و صورت مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ سائٹ میں تبدیل کی جارہی ہے۔ یہ تمام بسیں انڈر گراﺅ نڈ چلیں گی جس سے عام لوگوں کو بطور خاص فائدہ پہنچے گا۔ نئے منصوبے کے تحت اب بسوں کے اندر بھی ایسا نقشہ لگایا جائیگا کہ جس سے معلوم ہو کہ یہ بس کن کن راستوں اور اسٹاپ سے گزرے گی۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ دوسرا مرحلہ بھی موسم گرما کے آخری دنوں میں شروع ہوگا اور اسکا ٹرائل مغربی لندن کے ہیس علاقے سے ہوگا۔ منصوبہ کامیاب رہا تو شہر کے دیگر علاقوں کی بسوں کو نئی شکل و صورت اور رنگت دیدی جائیگی۔ شہر کے میئر صادق خان کا کہناہے کہ یہ بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں کہ وہ ذاتی طور پر لندن کی بس سروس سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان کی ہمیشہ کوشش یہ رہی ہے کہ بسوں سے سفر کرنے والے افراد کو زیادہ سے زیادہ اچھی سہولیات فراہم کی جائیں۔

شیئر: