اسلام آباد... دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہند نے انتہا پسندوں کے خوف سے پاکستانی طلبہ کے وفد کو وا پس بھیجا ۔ اس معاملے کوپاکستا ن عالمی برادری کے ساتھ اٹھائے گا ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ہند میں ا نتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے ۔ اقلیتوں کو ہراساں کرنا معمول بن گیا ہے ۔ ایسے واقعات میں انتہا پسند تنظیمیں موجود ہیں ۔ ہندوستانی حکومت خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ۔ ترجمان نے کہا کہ ہند میں مذہبی منافرت عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ۔میڈیا میں ہیڈ لائنز لگائی جار ہی ہیں ۔