الاحسا اور دبئی کے درمیان فلائی دبئی کی براہ راست پروازوں کی بحالی
الاحسا اور دبئی کے درمیان فلائی دبئی کی براہ راست پروازوں کی بحالی
جمعہ 25 نومبر 2022 18:15
الاحسا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے شہرالاحسا اور دبئی کے درمیان فلائی دبئی کی براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔
کمشنر الاحسا شہزادہ سعود بن طلال نے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی۔
اخبار 24 کے مطابق شہزادہ سعود بن طلال نے فلائی دبئی کی پہلی پرواز کے مسافروں کی امیگریشن اور انہیں مطلوبہ سہولتوں کا خود جائزہ لیا۔ دبئی سے آنے والی فلائی دبئی کی پہلی پرواز کے مسافروں سے ان کے تاثرات معلوم کیے۔
مطارات دمام کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر محمد الحسنی نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے کہا کہ ’الاحسا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
انجینیئر محمد الحسنی کا کہنا تھا کہ فلائی دبئی کی الاحسا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی مقامی شہریوں کے مطالبے پر کی گئی ہے۔ الاحسا سے سب سے زیادہ مسافر دبئی جاتے ہیں‘۔
انہوں نےالاحسا ایئرپورٹ کے انتظامات کو بہتر بنانے اور اس کے توسیعی منصوبے پر کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’مطارات الدمام کمپنی تمام ایئروپرٹس پر مسافروں کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کےلیے کام کررہی ہے‘۔