Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ادارے نے بجلی سے چلنے والی کار تیارکرلی

ممبئی۔۔۔۔۔ہند کے خلائی تحقیق کے ادارے نے شمسی توانائی سے چلنے والی کار تیار کرلی ہے۔اس کا ڈیزائن بھی خود ہی بنایا گیا ہے۔ یہ کار زیادہ طاقتور لیتھیم بیٹری سے چلتی ہے۔یہ بیٹریاں شمسی توانائی سے چارج ہونگی جبکہ کار پرسولر پینلز موجود ہونگے۔یہ کارچڑھائی پر بھی انتہائی آرام سے چل سکے گی۔ماحول دوست کار کا پہلا تجربہ مارچ کے آخری ہفتے میں کیا گیا تھا جس کا انکشاف اب ہوا ہے۔یہ ادارہ کار پر آنیوالی لاگت مزید کم کرنے کے طریقوں پر غور کررہا ہے ۔اب تک یہ ادارہ مختلف راکٹ تیار کرتا رہا ہے۔

شیئر: