Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب کے سات علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

مملکت کے شمالی علاقوں کے بعض مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے  قومی مرکز نے کہا ہے کہ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ سعودی عرب کے سات علاقوں میں ابھی جاری رہنے کا امکان ہے۔
اخبار24 کے مطابق قومی مرکز نے موسمی حالات سے متعلق یومیہ رپورٹ میں بتایا کہ مکہ اور مدینہ ریجنز کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان دونوں ریجنز کے ساحلی مقامات پر بھی بارش کا سلسلہ  برقرار رہے گا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’الجوف، حائل ، قصیم، حدود شمالیہ اور الشرقیہ کے شمالی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مملکت کے جنوب مغربی بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ رات کے وقت اور صبح  مکہ اور مدینہ ریجنز کے بعض مقامات اور مملکت کے شمالی علاقوں کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

شیئر: