نئی دہلی .... دہلی حکومت نے شہر میں ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے 5اہم سڑکوں کیلئے میگا پلان تیا رکیا ہے۔ انہوں نے ان سڑکوں پر تجاوزات ختم کرانے کا فیصلہ کیا جبکہ سڑکوں کو چوڑا بھی کیا جائیگا۔ مختلف سڑکوں پر فلائی اوور بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ اسکے علاوہ پیدل چلنے والوں کیلئے مختلف زون بنائے گئے ہیں۔ نظام الدین سے بدر پور فلائی اوور تک 22کلو میٹر طویل کوریڈور بنایا جائیگا کیونکہ اس علاقے میں ٹریفک کا اژدحام ہوتا ہے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آشرم میٹرو اسٹیشن کی تیاری کیلئے کام تیز کردے اور اسکی تکمیل کے بعد وہاں زیادہ سے زیادہ چوڑا روڈ تیار کیا جائے۔