Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیرخارجہ سے ازبک ایلچی اور چینی سفیر کی ملاقات

سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید عبدالکریم الخرجی سے اتوار کو ریاض میں افغانستان کے لیے ازبکستان کے خصوصی ایلچی عصمت اللہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقت میں افغان ایشو میں پیش رفت اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں ازبک سفیر اولوبیگ مقصودوف بھی موجود تھے۔

سعودی نائب وزیر خارجہ نے مملکت میں چین کے سفیر کا خیر مقدم کیا (فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید عبدالکریم الخرجی نے اتوار کو مملکت میں چین کے سفیر کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کےدرمیان تعلقات اور مشترکہ مفادات کے لیے انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں مشترکہ تشویش کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
 اس موقع پر وزارت خارجہ کےانڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: