خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے127 ججوں کی ترقی اور تقرر کا فرمان جاری کیا ہے۔
ان ججوں کا تعلق وزارت انصاف کے ماتحت مختلف عدالتی اداروں سے ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جو اعلی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد عدلیہ کو مضبوط بنانے اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ججوں کی ترقی و تقرری کا نیا فرمان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔‘
ڈاکٹر ولید الصمعانی نے ججوں سے کہا کہ‘ وہ ملک میں عدل و انصاف کا بول بالا کرنے کے حوالے سے اعلی قیادت کی آرزوؤں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں‘۔