انڈیا میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی میں انڈین بیٹر رتوراج گائیکواڈ نے ایک اوور میں سات چھکے لگا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
پیر کو وجے ہزارے ٹرافی کے سیمی فائنل میں مہارشٹرا کے کپتان رتوراج گائیکواڈ نے اتر پردیش کے خلاف ڈومیسٹک ون ڈے میچ کے دوران 49 ویں اوور میں شیوا سنگھ کو ایک اوور میں سات چھکے مارے۔
مزید پڑھیں
شیوا سنگھ نے اپنے اوور میں ایک نو بال بھی کروائی اور اس نو بال پر بھی رتوراج گائیکواڈ نے انہیں چھکا مارا اور اس طرح اتر پردیش کے بولر کا ایک اوور سات چھکوں پر ختم ہوا۔
رتوراج گائیکواڈ نے اپنی ناقابل شکست اننگز میں 159 گیندوں پر 16 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 220 رنز بنائے۔
مہارشٹرا کے کپتان کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں ایک اوور میں 42 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس ریکارڈ اپنی جارحانہ بیٹنگ کے سبب رتوراج گائیکواڈ کا نام سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔
Historic moment in Indian cricket - Take a bow, Ruturaj. pic.twitter.com/koyAaAo1Mu
— Johns. (@CricCrazyJohns) November 28, 2022