Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک میڈیا فورم کے ارکان کے اعزاز میں ملک ارشد کا عشائیہ

صحافی ذمہ داری سے خدمات انجام دے رہے ہیں، شرکاءکا اظہار خیال
ریاض(ذکاء اللہ محسن ) معروف بزنس مین ملک ارشد کی طرف سے پاک میڈیا فورم کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں کے علاوہ کمیونٹی کے دیگر افراد نے بھی بھر پور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔تلاوت کی سعادت حافظ محمد عرفان کو حاصل ہوئی ۔ عابد شمعون چاند نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف کالم نگار مبشر انوار نے کہا کہ ملک ارشد کا انتہائی ممنون ہوں کہ انہوں نے پاک میڈیا فورم کو عزت بخشی جس کےلئے میں ملک ارشد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ محمد اسلم نے تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ الیاس رحیم سمیت پاک میڈیا فورم کے تمام صحافی انتہائی محنتی ہیں اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں جو صرف ریاض کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کےلئے بھی قابل فخر بات ہے۔ پاک میڈیا فورم کی کمیونٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ پاک میڈیا فورم کے صدر ایچ ایم فیاض نے کہا کہ صحافی کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری ایمانداری کے ساتھ احسن طریقے سے انجام دے اور مثبت سوچ کے ساتھ صحافت کو پروان چڑھائے ایچ ایم فیاض نے ملک ارشد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے پاک میڈیا فورم کے صحافیوں کو عزت دیتے ہوئے خوبصورت تقریب منعقد کی جو قابل ستائش ہے۔

شیئر: