Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے یمن میں بجلی گھر چلانے کے لیے مزید ڈیزل بھیج دیا

یمنی حکومت نے سعودی عرب سے تعاون کی درخواست کی تھی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے یمن میں بجلی گھر چلانے کے لیے 8 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل اور 13 ہزار میٹرک ٹن میزوٹ حضر موت کمشنری کی المکلا بندرگاہ بھیجا ہے۔
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد نے یمن کے 70 سے زیادہ بجلی گھر چلانے کے لیے ڈیزل اور میزوٹ بھجوایا ہے۔ یمنی حکومت نے سعودی عرب سے تعاون کی درخواست کی تھی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اس سے قبل 4.2 ارب ڈالر مالیت کا ڈیزل اور میزوٹ یمن کی مدد کے لیے بھیج چکا ہے۔
 مملکت نے 422 ملین ڈالر مالیت کا ڈیزل اور میزوٹ  ایک سال کے دوران یمن بھجوایا جس سے یمنی حکومت کے بجٹ اور قومی معیشت مستحکم ہوئی تھی۔
سعودی مدد کی بدولت یمنی عوام کی قوت خرید بڑھی تھی اور وہاں امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوئی۔ 
سعودی عرب کی جانب سے ڈیزل اور میزوٹ کی مفت فراہمی کی بدولت یمن کے سرکاری بجٹ پر دباؤ کم اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ یمنی بجلی گھروں کی کارکردگی کے دوران وہاں بجلی کی فی گھنٹہ  پیداوار2828 گیگا واٹ تک پہنچ گئی۔

سعودی عرب 4.2 ارب ڈالر مالیت کا ڈیزل اور میزوٹ یمن بھیج چکا ہے(فوٹو ایس پی اے)

یمن میں بجلی گھروں کی ضروریات پوری ہونے سے بجلی کے سرکاری ادارے نے 81.7 ملین ڈالر صارفین سے وصول کیے جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں20 فیصد زیادہ ہیں۔ بجلی صارفین سے مجموعی وصولی کی شرح بھی گزشتہ برسوں کے مقابلے میں41 فیصد زیادہ رہی ہے۔ 

شیئر: