جدہ..... مراکشی باتھ اور مساج پر پابندی کی وجہ سے بیوٹی پارلروں کو 50فیصد نقصان ہوا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی پابندی کی وجہ سے بیوٹی پارلروں میں کام کرنے والی خواتین غیر قانونی طور پر گھروں میں جاکر خواتین کو مراکشی باتھ اور مساج کی سہولت دے رہی ہیں۔ بیوٹی پارلر مالکان کا کہنا ہے جدہ میں پابندی کی وجہ سے ان کا کاروبار انتہائی کم ہوگیا ہے نیز کام کرنے والی خواتین اب گھروں میں جاکر مراکشی باتھ اور مساج کی سہولت پیش کرنے لگی ہیں۔ مالکان کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلروں کے کام میں ویسے ہی مندی چھائی ہوئی ہے ، مراکشی باتھ پر پابندی سے انہیں سخت نقصان کا سامنا ہورہاہے۔