Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ سے اماراتی وزیرِانصاف کی ٹیلی فونک گفتگو

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ’یو اے ای نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔‘ (فوٹو: اخبار الامارات)
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
بدھ کو پاکستان کی وزارت قانون سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔‘
اس دوران ’پاکستان کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے مراحل اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی قانونی معاونت کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ’پاکستان اپنے برادر ملک متحدہ عرب امارات کی معاونت کے لیے ہر وقت تیار ہے۔‘
انہوں نے پاکستان میں سیلابی صورتحال کے دوران متحدہ عرب امارات کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔’
’متحدہ عرب امارات ہمارا برادر اسلامی ملک ہے۔ اس نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔‘

شیئر: