جدہ میں وسطی کورنیش روڈ جمعرات سے دس دن کے لیے بند
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول یکم سے دس دسمبرتک جاری رہے گا( فائل فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جدہ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے باعث وسطی کورنیش روڈ دس روز تک دونوں جانب سے بند رہے گا‘۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول یکم سے دس دسمبرتک جاری رہے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ’ فیسٹول کے پہلے دن جمعرات یکم دسمبر سے کورنیش روڈ بند کیا جائے گا‘۔
’ بندش کی شروعات رات ایک بجے سے ہوگی اور جمعے کی صبح چار بجے تک روڈ بند رکھا جائے گا جبکہ دو سے دس دسمبر تک فیسٹول کےباقی ایام میں سہ پہر تین سے رات دو بجے تک کورنیش روڈ بند رکھا جائے گا‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’کورنیش روڈ استعمال کرنے والے بندش کے دوران متبادل راستے کے طور پر اندلس روڈ استعمال کریں‘۔