Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتوار سے کن علاقوں میں بارش کا امکان 

موسم کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
 موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ اتوار کو سعودی عرب کے  6 علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔ 
اخبار  24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مشرقی ریجن کے بعض مقامات ، القصیم، ریاض ، حائل، الجوف اور حدود شمالیہ میں  اتوار کو درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے  گا۔ 
قومی مرکز نے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی ہدایات کی پابندی کریں اور موسمیات کے سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی موسمیاتی معلومات پر نظر رکھیں۔ 

شیئر: