Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرمعیاری چارہ تیارکرنےوالی فیکٹری سیل

فیکٹری سے غیرمعیاری 15 ٹن سے زائد چارہ ضبط کیا گیا(فوٹو، عاجل نیوز)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی  (ایس ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ ایکسپائری کی پابندی نہ  کرنے والی  چارہ فیکٹری کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایس ایف ڈی اے  اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے چارہ تیار کرنے والی ایک ایسی  فیکٹری کا سراغ لگایا جہاں صفائی کے ضوابط کی پابندی  نہیں کی جارہی تھی اور چارے کے استعمال کی تاریخوں کے اندراج کے ضوابط کو نظر انداز کیا جارہا تھا۔ 
ایس ایف ڈی اے نے بتایا کہ فیکٹری سے 15 ٹن غیر معیاری چارہ ضبط کرلیا گیا اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کرلی گئی۔ 
 

شیئر: