Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریزروبینک کو اختیارات دینے کیلئے آرڈی ننس

نئی دہلی۔۔۔۔صدر پرنب مکھر جی نے ایک آرڈی ننس کی منظوری دی ہے جس کے تحت ریزروبینک آف انڈیا کو واپس نہ ملنے والے قرضوں کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کیلئے وسیع تر اختیارات دیدیئے گئے ہیں۔کابینہ نے گزشتہ روز بینکنگ ریگولیشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی دیدی۔فروری میں سینٹرل بینک آف انڈیا ، دینا بینک اور الٰہ آباد بینک نے خسارے کا اعلان کیا تھا۔ یہی 3سرکاری بینک سرمایہ کاروں کو قرضے دیتے ہیں۔پنجاب نیشنل بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے ہمارا بینک دیوالیہ ہونے سے بال بال بچا تھا۔

شیئر: