Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت کے معاہدوں کی تصدیق ’قوی‘ پلیٹ فارم سے

وزارت افرادی قوت نے ’قوی‘ پلیٹ فارم تجرباتی بنیادوں پرجاری کیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ ’قانون کے مطابق سعودی اورغیرملکیوں کے ورک ایگریمنٹ کی تصدیق ’قوی‘ پلیٹ فارم سے کرائی جائے۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے ’قوی‘ پلیٹ فارم تجرباتی بنیادوں پر لانچ کیا گیا تھا جس کے خاطرخواہ نتائج سامنے آنے پر اسے وزارت نے ملازمت کے معاہدوں کی تصدیق کے لیے مستقل کر دیا ہے۔‘
وزارت افرادی قوت کا مزید کہنا تھا کہ ’کابینہ کی جانب سے جاری فیصلے پرعمل کرتے ہوئے مملکت میں لیبر مارکیٹ کے قوانین کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے جس کے تحت مشترکہ پلیٹ فارم ’قوی‘ کا اجرا کیا گیا ہے تاکہ کارکنوں کے ملازمت کے معاہدوں کی تصدیق اور وزارت میں ان کی توثیق کرنے میں آسانی اور معاملات جلد انجام دیے جا سکیں۔‘
قوی پلیٹ فارم کے ذریعے ورک ایگریمنٹ کی تصدیق کرنے کے بعد معاہدے خود کار طریقے سے سوشل انشورنس میں رجسٹرہو جاتے ہیں جس سے فریقین کو نہ صرف سہولت ہوتی ہے بلکہ ان کے حقوق کا بھی تحفظ ہوتا ہے۔
واضح رہے غیرملکی کارکنوں کے ورک ایگریمنٹ کی ڈیجیٹل تصدیق کیے بغیر کفالت کی تبدیلی کا عمل بھی مکمل نہیں ہو سکتا۔

شیئر: