اوپی ایف ایڈوائزری کونسل کا ممبر بننے پرچوہدری محمد اکرم کے اعزاز میں عشائیہ
طارق مشخص اورویلفیئر اتاشی نجیب اللہ خان سمیت کمیونٹی کے سرکردہ افراد کی شرکت
جدہ(جاوید راہو)اردو نیوز کے ایڈیٹر انچیف طارق عبد الحمید مشخص نے او پی ایف ایڈوائزری کونسل کا ممبر بننے پر چوہدری محمد اکرم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد اکرم انسان دوست شخصیت ہیں اور وہ کمیونٹی کے کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔وہ پاکستان یوتھ کونسل کے زیرِاہتمام پاکستان مسلم لیگ کے رہنما چوہدری محمد اکر م کواو پی ایف ایڈوائزری کونسل کا ممبر منتخب ہونے کی خوشی میںدیئے جانے والے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری اکرم کمیونٹی کی ایک معروف شخصیت ہیں اور وہ بہتر طور پر ان کے مسائل حل کر سکیں گے۔ میں انہیں ایڈوائزری کونسل کا رکن ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔چوہدری کے اعزاز میں دیئے عشائیہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان ، صحافتی تنظیموں اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہانِ خصوصی اردو نیوز کے ایڈیٹر انچیف طارق عبد الحمید مشخص اور ویلفیئر اتاشی قونصلیٹ جدہ نجیب اللہ خان تھے۔ تقریب کی صدارت پاکستان یوتھ کونسل کے مرکزی صدرملک منظور حسین اعوان نے کی۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد پوری نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا اورنعت شریف کے بعد اوورسیز پنجاب ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک اور ممبر بورڈ آف گورنر چوہدری نورالحسن تنویر کا ویڈیو پیغام سنایا گیا جس کو تمام پارٹیز نے بے حد سراہا۔ پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر رہنماملک محی الدین اعوان، سینئر رہنماء چوہدری فاروق انجم،چوہدری محمد اعظم،چوہدری وحید، چوہدری ثنااءلحق، ملک وقاص اعوان،بزنس کمیونٹی سےملک عبدالقدیر اعوان،چوہدری محمد منشا،رانامحمد نواز،چوہدری محمد نواز، ملک محمد یونس اعوان ،چوہدری منیر سندھو،گجرات منڈی بہاؤالدین ویلفیئر فورم کے چئیرمین چوہدری بلو شیر وڑائچ،پاکستان تحریک انصاف کے صدر عبدالباسط ، قاسم دستی، ناصر جٹ،پاکستان پیپلز پارٹی سے چوہدری محمد اشفاق، پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب کے چئیرمین،چوہدری اظہر وڑائچ، چوہدری عبد الخالق،سفیان گجر،پاکستان یوتھ کونسل سعودی عرب کےملک سجاد اعوان،عرفان صدرہ،ملک ذیشان،ملک مصطفی،آصف بھٹی اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر تمام قائدین نے چوہدری محمد اکرم کو مبارکباد پیش کی ۔آخر میں چوہدری محمد اکرم نے تمام شرکائ کا شکریہ کیا۔