Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری سمندر کی مچھلیاں بیماری سے پاک ہیں

دوحہ: قطری وزارت بلدیہ وماحولیات نے کہا ہے کہ قطر کے سمندر میں مچھلیاں بیماریوں سے پاک ہیں۔اعلامیہ میں قطری شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اطمینان دلایا گیا کہ ماحولیاتی ماہرین نے قطری سمندر کا جائزہ لے کر یقین کرلیا گیا ہے کہ یہاں مچھلیاں مخصوص بیماری سے پاک بالکل ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا میں پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیادہیں کہ قطری سمندر میں مچھلیوں کو مخصوص قسم کی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔ شہر وغیر ملکی اس طرح کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: