Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوتم گمبھیر سے تعلقات اچھے نہیں،آفریدی

کراچی .. پاکستانی کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یوراج سنگھ ، ہربھجن سنگھ سمیت ہندوستانی کرکٹرز سے دوستی ہے تاہم گوتم گمبھیر سے تعلقات اچھے نہیں کیونکہ انہوں نے 2007ءمیں ہند کے دورے میں تلخ کلامی کی تھی۔آئی سی سی کیلئے اپنا کالم لکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان او رہند ایک دوسرے کے کٹر مخالف ہیں لیکن اسکے باوجود انکے ہندوستانی کرکٹروں سے اچھے تعلقات ہیں۔ آفریدی نے لکھا کہ گوتم گمبھیر کے بارے میں کہوں گا کہ انکا رویہ دوستانہ نہیں۔ آفریدی نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ میں یہ سب کچھ بھلا چکا ہوں لیکن گوتم گمبھیر ابھی تک نہیں بھلاسکے ہیں لیکن پھر بھی میں انکے لئے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔ آفریدی نے کہا کہ ہربھجن سنگھ، یووراج سنگھ اور ظہیر خان سے میرے اچھے تعلقات ہیں۔ ان کے ساتھ گزارے جانے والے لمحات خوشگوار ہیں۔ جب بھی دونوں ٹیمیں کھیلتی ہیں تو ملاقات ہوتی ہے۔ اپنے کیریئر کے ابتداءمیں ہم لوگ ساتھ گھومتے ت تھے۔ اب ہم سب کی شادیاں ہوچکی ہیں اسلئے ذمہ داریاں ا ور ترجیحات بدل گئی ہیں لیکن جب بھی ملاقات ہوتی ہے بڑی گرمجوشی سے ہوتی ہے اور ہم گزرے ہوئے لمحات یاد کرتے ہیں۔ آفریدی نے کپتان ویراٹ کوہلی کی فٹنس اور بیٹنگ صلاحیتوں کی دل کھول کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی شاندار کرکٹ کھیلتے ہیں۔ وہ بہترین انسان بھی ہیں۔ 

 

شیئر: