Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ کیا

  اسلام آباد..وزیر اعظم نواز شریف نے ہفتے کو نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ ٹرمینل کا 95 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے میٹروبس منصوبے کو اسلام آباد کے نئے ہوائی اڈے سے منسلک کرنے کاسنگ بنیاد بھی رکھا ۔25.6 کلومیٹر طویل میٹرو بس منصوبہ4 مرحلوں میں مکمل ہو گا۔ منصوبے میں 9 بس اسٹیشن12پل اور11 انڈر پاسز بنائے جائیں گے۔ اس پر 18 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ نئے ائیر پورٹ میں میٹرو بس منصوبہ شامل نہیں تھا ۔ 2ماہ قبل اسے منصوبے میں شامل کیا گیا ۔ قلیل مدت میں منصوبے کی تکمیل کے باجود اس کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے 14 اگست کو مکمل ہو گی ۔ 

 

شیئر: