Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھونی، عمران طاہر کے بچے کیساتھ کھیلتے رہے

نئی دہلی .... آئی پی ایل کے دوران ہندوستانی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے بارے میں تنازعات کافی سامنے آئے ہیں جبکہ دھونی کے مداح اور متعدد سابق کھلاڑیوں نے انکی حمایت کی ہے۔ میدان میں تنازعات کے باوجود کسی کو اس بات کا شبہ نہیں کہ سابق ہندوستانی کپتان بڑی سادہ طبعیت کے مالک ہی۔ آجکل سوشل میڈیا پر ایک وڈیو بیحد وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایئرپورٹ کے فرش پر بیٹھے رائزنگ پونا سپر جائنٹ کے ساتھی کھلاڑی عمران طاہر کے صاحبزادے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ طاہر کے بیٹے جبران کے ساتھ ٹوائے کار سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔ جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر بھی وڈیو میں نظر آرہے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب دھونی کی سادگی کے بارے میں لوگوں کو معلوم ہوا ہو۔ ڈومیسٹک سیزن کے دوران بھی دھونی جھاڑ کھنڈ کی اپنی ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ پلے اسٹیشن کھیلتے نظرآئے تھے۔دھونی حال ہی میں اس ”چائے والا“ کے اسٹال پہنچ گئے تھے۔جہاں کبھی وہ چائے پیا کرتے تھے۔ وہ اس چائے والے کو اپنے ساتھ لیکر کھانے پینے کیلئے نکل گئے تھے۔

شیئر: