Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شاہ عبد اللہ دوم سے رابطہ

’دونوں رہنماؤں نے تعلقات کے فروغ اور استحکام کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ولی عہد اور شاہ اردن نے تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا ہے اور خطے کو درپیش مسائل کے متعلق مشترکہ پالیسیوں پر گفتگو کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور اردن کی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

شیئر: