نئی دہلی.... پاکستان میں 2ہندوستانی فوجیوں کی لاشوں کی بیحرمتی کے واقعہ کے بعد پاک و ہند کی سرحدوں پر کشیدگی میں اضافہ ہواہے اور بارڈر سیکیورٹی فورس نے پنجاب کی سرحد پر نگرانی سخت کردی ہے۔اٹاری واہگہ چیک پوسٹ پر بھی الرٹ جاری ہے جہاں ہزاروں مسافر آتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت ہوتی ہے۔ بی ایس ایف کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پٹھانکوٹ کے ساتھ بامیال سیکٹر پر بھی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔اسکا مقصدیہ ہے کہ کوئی دراندازی ہوسکے نہ اسمگلنگ۔پونچھ سیکٹر میں دونوں ہندوستانی فوجیوں کی لاشوں کی بیحرمتی کے بعد فوج کو نئی گائیڈ لائنر دی گئی ہیں۔